۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے پابندی ناجائز، غیر اخلاقی، علم و انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں تعلیمی ادارے کسی بھی معاشرے کی اصلاح ، ذہن سازی اور ترقی میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں،المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین اور بین الاقوامی درس گاہوں کے ساتھ تحقیقی اداروں میں ہوتاہے، بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تعلیمی ادارے پر پابندیاں نہ صرف ناجائز، غیر اخلاقی بلکہ بدترین تعلیم و انسانیت دشمنی اور استعماریت کی بدترین مثال، ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کی جانب سے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر لگائی جانیوالی پابندی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ

پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ کسی بھی معاشرے کی اصلاح ، ذہن سازی اور ترقی میں تعلیمی ادارے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح پرتعلیمی میدان میں خدمات انجام دینے والے ادارے دراصل انسانیت کی فلاح کےلئے اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں جس سے نہ صرف معاشرے ، افراد ، مختلف مذاہب و ادیان قریب آتے ہیں بلکہ ان کے علمی اور تحقیقی تجربات سے مستفید بھی ہوتے ہیں۔ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا شمار بھی دنیا کی ان بہترین اور بین الاقوامی درس گاہوں میں ہوتاہے جنہیں نہ صرف بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتاہے بلکہ باکردار عالم اور محقق اس تربیت سازی کے عکاس ہیں جنہوںنے عالمی سطح پر جہاں تحقیقات میں روئے زمین پر رہنے والے انسانوں کی خدمت کی ہے وہیں یہاں سے فارغ التحصیل علمائ، اتحاد امت اور دین اسلام کی تبلیغ کےلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی اداروں کے حوالہ جات دیتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ یونیورسٹی جن بین الاقوامی تنظیمات کے ساتھ مربوط اور کام کررہی ہے ان میں ا و آئی سی کی رہنمائی میں چلنے والے ادارے فیڈریشن آف دی یونیورسٹیز آف دی اسلامک ورلڈ (ایف یو آئی ڈبلیو)، یونیسکو کی شراکت سے چلنے والے ادارے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف یونیورسٹیز (آئی اے یو)، انگلستان کے شہر آکسفورڈ میں قائم اعلیٰ تعلیمی ادارے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی پریذیڈنٹس(آئی اے یو پی)، یونیسکو کے ساتھ مربوط ایشیا اور بحرالکاہل ریجن کے تعلیمی ادارے ایسوسی ایشن آف یونیورسٹیز آف ایشیا اینڈ دی پیسفک(اے یو اے پی)، ناروے کے شہر اوسلو میں قائم بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل کونسل فار اوپن اینڈ ڈسٹینس ایجوکیشن (آئی سی ڈی اے)اور یونین آف اسلامک ورلڈ سٹوڈٹنس شامل ہیںجن کے ساتھ دنیا کے کروڑوں طلباءو طالبات کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ، پروفیسرز، پی ایچ ڈی سکالرز اور علماءمربوط ہیں ۔

اس پائے کی یونیورسٹی پر امریکہ کی جانب سے پابندی کھلی زیادتی، ناجائز، غیر اخلاقی ہونے کے ساتھ ساتھ بدترین علم و انسانیت دشمنی اور استعماریت کو دوام بخشنے کےلئے تعلیمی ادارے پر مجرمانہ حملے کے مترادف ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .